تلنگانہ

سرکاری ملازمتوں کے امتحانات مناسب طورپر منعقد نہ کرنے والوں کو بے دخل کرنے کی ضرورت:ریونت ریڈی

ان حکمرانوں کو بے دخل کرنے کی ضرورت ہے جو سرکاری ملازمتوں کے امتحانات مناسب طورپر منعقد نہیں کر پا رہے ہیں۔ بیروزگاری الاؤنس کا جھوٹا وعدہ کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدرریونت ریڈی نے پبلک سرویس کمیشن کے مسابقتی امتحان کے باربارالتوا پر ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والی پراولیکانامی طالبہ کی شہرحیدرآباد کے ایک ہاسٹل میں خودکشی کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاروں کی خودکشی تکلیف دہ ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کہاکہ ان حکمرانوں کو بے دخل کرنے کی ضرورت ہے جو سرکاری ملازمتوں کے امتحانات مناسب طورپر منعقد نہیں کر پا رہے ہیں۔ بیروزگاری الاؤنس کا جھوٹا وعدہ کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

ریونت نے ٹویٹ کیا کہ حکومت کو طالبہ کی خودکشی پر فوری کارروائی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار طالبہ نے خودکشی کی کیونکہ وہ مسابقتی امتحانات کے پرچوں کے باربار لیک ہونے کے سبب مایوس تھی۔

اسی دوران تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈارام نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بے روزگار نوجوان حکومت کے ہٹ دھرمی کے رویہ کی وجہ سے خودکشی کر رہے ہیں۔

ملازمتیں نہ ملنے کی وجہ سے اب تک 200 طلباء کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملازمتیں دی جاتی تو ایسے مسائل پیدا نہ ہوتے۔ اب بھی حکومت کو چاہئے کہ وہ ہٹ دھرمی سے گریز کرے۔