تلنگانہ

تلنگانہ کے 190 مراکز پر نیٹ امتحان

گزشتہ سال نیٹ کے سوالیہ پرچے لیک ہونے کے الزامات کے پیش نظر، اس مرتبہ امتحان کو شفاف اور سخت نگرانی میں منعقد کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: ایم بی بی ایس کورسس میں داخلے کے لئے ملک گیر سطح پر نیٹ۔یوجی 2025 امتحان اتوار کوہوا۔ اس امتحان کا انعقاد نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
جاروب کش کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

گزشتہ سال نیٹ کے سوالیہ پرچے لیک ہونے کے الزامات کے پیش نظر، اس مرتبہ امتحان کو شفاف اور سخت نگرانی میں منعقد کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

تلنگانہ ریاست میں نیٹ امتحان 24 شہروں کے 190 مراکز میں ہوا، جن میں صرف حیدرآباد ضلع میں 62 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ریاست بھر سے 72,507 طلبہ نے اس قومی سطح کے میڈیکل داخلہ امتحان میں شرکت کی۔امتحان کے پُرامن انعقاد کے لئے حکام کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔