دہلی

نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی

نیٹ یوجی (2024) کی کونسلنگ کا عمل جو ہفتہ سے شروع ہونے والا تھا‘ملتوی ہوگیا۔ میڈیکل کونسلنگ کمیٹی نے اس کا کوئی تفصیلی اعلامیہ اور شیڈول جاری نہیں کیاتھا۔

نئی دہلی: نیٹ یوجی (2024) کی کونسلنگ کا عمل جو ہفتہ سے شروع ہونے والا تھا‘ملتوی ہوگیا۔ میڈیکل کونسلنگ کمیٹی نے اس کا کوئی تفصیلی اعلامیہ اور شیڈول جاری نہیں کیاتھا۔

متعلقہ خبریں
نیٹ یو جی تنازعہ سپریم کورٹ کی نوٹس
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض میڈیکل کالجس کو اجازت دینے کا عمل جاری ہے۔ نئی نشستوں کا اضافہ ہونے والا ہے۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد کونسلنگ کی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔

کونسلنگ جاریہ ماہ بعد کی تاریخ میں شروع ہوسکتی ہے۔

نیٹ یو جی 2024 کو ردکرنے کے زورپکڑتے مطالبہ کے بیچ مرکز اور این ٹی ا ے نے کل سپریم کورٹ سے کہاتھا کہ یہ امتحان ردکرنا لاکھوں ایماندار امیدواروں کے مفاد میں نہیں ہوگا۔