شمال مشرق

بھارت جوڑو یاترا، عوام کی آمد سے بی جے پی پریشان: پون کھیڑا

کانگریس کے قومی ترجمان پون کھیڑا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی پد یاترا میں بھیڑ جمع ہوتے دیکھ کر پریشان ہے اور اس کے لیڈر گھبراہٹ میں ایسا ردعمل دے رہے ہیں۔

پاروتی پورم (ٹاملناڈو): کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ ٹاملناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والی’بھارت جوڑو یاترا‘ کے پہلے دن بڑے پیمانے پر لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گھبرا گئی ہے۔ اس کے لیڈران کھلے عام بیانات دینے لگے ہیں۔

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور قومی ترجمان پون کھیڑا نے یواین آئی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی پد یاترا میں بھیڑ جمع ہوتے دیکھ کر پریشان ہے اور اس کے لیڈر گھبراہٹ میں ایسا ردعمل دے رہے ہیں۔

انہوں نے مسافروں کے آرام کے لیے کیمپ سائٹ پر کیے گئے کنٹینر کے انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی لگژری سہولت نہیں ہے لیکن جو لوگ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں وہ ان کنٹینرز میں فائیوا سٹار ہوٹلوں کی لگژری دیکھ رہے ہیں۔

 اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی پد یاترا کے بارے میں اس طرح کے ریمارک کر رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس یاترا میں 60 کنٹینر ہیں، جن میں ہر کنٹینر میں دو افراد، چار افراد، چھ افراد اور یہاں تک کہ 12-12 مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لیے ان کے پاس انتہائی آسان سہولیات ہیں اور پد یاتریوں کے لیے ان میں صرف رات کے آرام کی سہولت ہے۔ ان کنٹینرز کو کیمپ میں جمع کرنے میں تقریباً دو گھنٹے اور اگلے اسٹاپ پر ان کو ٹھکانے لگانے میں تقریباً پانچ گھنٹے لگتے ہیں۔

 اس طرح روزانہ مسافروں کے رات کے قیام کے انتظامات کرنے میں سات سے آٹھ گھنٹے لگتے ہیں۔ یہ انتظام پورے سفری راستے میں اسی طرح کیا جائے گا۔