کرناٹک

”کبھی نہیں کہا کہ کالا جادو کیرالا کے مندر میں کیا گیا“ : شیوکمار

تنقیدوں کا سامنا کرنے کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کو وضاحت کی کہ انہوں نے اتنا ہی کہا تھا کہ کالا جادو کیرالا کے مندر کے قریب کیا گیا، مندر کے اندر نہیں۔

بنگلورو: تنقیدوں کا سامنا کرنے کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کو وضاحت کی کہ انہوں نے اتنا ہی کہا تھا کہ کالا جادو کیرالا کے مندر کے قریب کیا گیا، مندر کے اندر نہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ڈھونگی بابا گرفتار

بنگلورو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیان کا غلط مفہوم نکالا گیا۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرے اور چیف منسٹر کے خلاف کالے جادو کی رسم ”شترو بھیروی یگنا“ کیرالا کے راجہ راجیشوری مندر میں کی گئی۔

میں نے کہا تھا کہ کالے جادو کی رسم مندر کے قریب نجی زمین پر کی گئی۔ وہ کیرالا کے وزیر کے اس بیان کا جواب دے رہے تھے کہ کیرالا کے مندروں میں جانوروں کی قربانی نہیں دی جاتی۔“

میں کیرالا، اس کے منادر اور عوام کا بے احترام کرتا ہوں۔ میرے بیان کو غلط سمجھا گیا۔ میرا ارادہ کسی کے جذبات ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا۔

میں نے حال ہی میں راجہ راجیشور مندر کا دورہ کیا اور میں مندر کا بھکت ہوں۔ میں نے مندر کا حوالہ کالے جادو کی رسومات کے مقام کا اشارہ دینے کے لیے کیا تھا۔ کالے جادو کے پیچھے کون ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

میں نے صرف مجھے وصول ہوئی معلومات بتائیں۔ کیرالا کے وزیر نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ ہوگی اور میں اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔“ کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر نے جمعرات کو کہا تھا کہ سیاسی مخالفین‘ ان کے اور چیف منسٹر سدارامیا کے خلاف کیرالا کے مندر پر ”اگھوریوں“ اور ”تانترکوں“ کے ذریعہ کالا جادو کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس معتبر اطلاع ہے کہ کیرالا کے راجہ راجیشور مندر کے قریب ویران مقام پر اگھوریوں کے ذریعہ یگناکروایا جارہا ہے۔

a3w
a3w