انٹرٹینمنٹ
فلم اینیمل نے 500 کروڑ روپے کمائے
فلم اینیمل نے باکس آفس پر دھمال مچا دیا ہے۔'اینیمل' کا باکس آفس پر جلوہ برقرار ہے۔ انڈین باکس آفس پر اینیمل نے 500 کروڑ روپے سے زائد کما لیے ہیں۔ وہیں اینیمل کی ورلڈ وائڈ کمائی 800 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل نے 500 کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل میں رنبیر کپور، انیل کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ترپتی ڈمری جیسے اسٹار مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم اینیمل یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ اینیمل کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں اوراس نے سات دنوں میں 338 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی تھی۔
فلم اینیمل نے باکس آفس پر دھمال مچا دیا ہے۔’اینیمل’ کا باکس آفس پر جلوہ برقرار ہے۔ انڈین باکس آفس پر اینیمل نے 500 کروڑ روپے سے زائد کما لیے ہیں۔ وہیں اینیمل کی ورلڈ وائڈ کمائی 800 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔