مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات میں کمپنیوں پر نئی پابندی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے اماراتی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے کابینہ کے فیصلہ کے دوسرے مرحلہ پرعمل در آمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے اماراتی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے کابینہ کے فیصلہ کے دوسرے مرحلہ پرعمل در آمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس نے غزہ کے فیلڈ اسپتال کو انٹرنیٹ سہولت دیدی
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
یو اے ای میں 500 درہم کا نیا نوٹ لین دین کیلئے دستیاب

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسرے مرحلہ میں ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکنوں کی تعداد 20 سے 49 ہے وہاں رواں برس 2024 کے دوران کم از کم ایک اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت افرادی قوت کے مطابق ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکن 20 سے زیادہ اور 49 سے کم ہیں‘ان کی مجموعی تعداد 12 ہزار کے قریب ہے جو 14 شعبوں میں کام کررہی ہیں۔

فیصلہ کے مطابق آئندہ برس 2025 میں ایک اور اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنا ضروری ہوگا جس کا مقصد بے روزگاری پرقابو پانا اور زیادہ سے زیادہ اماراتی شہریوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزارت کے مطابق رئیل اسٹیٹ‘ فنی‘ ٹیلی کمیونیکیشن‘ انشورنس‘ علمی اور اسی قسم کے دیگر شعبے ایجوکیشن سیکٹر‘ صحت اور سوشل ورک کے علاوہ تفریح‘ ہول سیل اور ریٹیل کاروبار‘ لاجسٹک اور اسٹوریج اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق جن شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد قانون پر عمل درآمد کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔