حیدرآباد

بی آرایس اور کانگریس میں خفیہ روابط: بنڈی سنجے

انہوں نے کہا کہ دھرانی بھیڑوں کی خریداری اسکام، کالیشورم اسکام، فون ٹیاپنگ، منشیات کا معاملہ، جنواڑا فارم ہاؤس پر چھاپہ، پاور پرچیز ڈیل، فارمولا ای اور لگاچرلہ واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت کیوں نہیں ہوئی؟۔

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ بی آر ایس کے کانگریس کے ساتھ خفیہ روابط واضح ہیں جس طرح سے بی آر ایس کے  اسکامس کو تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی جانب سے پردہ پوشی کی جا رہی ہے۔بی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی راما راؤ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے بنڈی نے کہا کہ بی آرایس اور کانگریس ایک ہیں۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: NFC اور CISF کا تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
غوث نگر ہائی اسکول کی طالبہ سمیہ بیگم کو ’’مہاتما جوتی با پھولے پرتھیبھا ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا
منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر مانو کے بورڈ آف اسٹڈیز میں شامل، تین سالہ میعاد کے لیے تقرری

 انہوں نے کہا کہ دھرانی بھیڑوں کی خریداری اسکام، کالیشورم اسکام، فون ٹیاپنگ، منشیات کا معاملہ، جنواڑا فارم ہاؤس پر چھاپہ، پاور پرچیز ڈیل، فارمولا ای اور لگاچرلہ واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت کیوں نہیں ہوئی؟۔

انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کے بہترین دوست کانگریس اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ انہیں کوئی چیز نہ چھوئے‘چاہے ان اسکامس میں انکا کردارکتنا ہی داغدار کیوں نہ ہو۔

 انہوں نے کہا چاہے ریونت ریڈی یا کے ٹی آر کتنے زور سے ہی یہ کہہ لیں ایک چھوٹا بچہ بھی انکی باتوں پر یقین نہیں کرے گا کہ بی جے پی اور کانگریس میں اتحاد ہے، لیکن ٹوٹر ٹلو کا مٹر کے سائز کا دماغ اس بنیادی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہے۔