ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، ملائیشین بولر کا منفرد کارنامہ
چین کے خلاف میچ میں سیزول ادروس نے اپنے کوٹے کے چار اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ اب تک کسی بھی بولر کی سب سے بہترین انفرادی کارکردگی ہے۔

کوالالمپور: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ ملائیشیا کے فاسٹ بولر نے ایک دو نہیں بلکہ سات وکٹیں حاصل کر لیں۔
آئندہ سال کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ کے لئے ایشیا ریجنل کوالیفائر بی ٹورنامنٹ کا افتتاح ہی دھماکے دار ہوا جس میں ملائیشین فاسٹ بولرسیزول ادروس نے چین کے خلاف میچ میں ایک دو نہیں بلکہ ساتھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بڑے بڑے بولرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
چین کے خلاف میچ میں سیزول ادروس نے اپنے کوٹے کے چار اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ اب تک کسی بھی بولر کی سب سے بہترین انفرادی کارکردگی ہے۔
ان سے قبل ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 6 وکٹیں لینے تک کا کارنامہ تو کئی بائولر انجام دے چکے ہیں جن میں ہندوستان کے دیپک چاہر، یوزویندر چہل، آسڑیلیا کے ایشٹن اگر اور سری لنکا کے اجنتھا مینڈس شامل ہیں۔