حیدرآباد

کسانوں کو نئے قرض فراہم کئے جائیں گے، ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے انتخابی وعدے کے مطابق وہ 2 لاکھ روپے تک کے فصل کے قرضوں کی معافی کے اقدامات کررہے ہیں۔ پچھلی حکومت کے نامناسب اقدامات کے نتیجہ میں کئی افراد کو قرض معافی کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔

حیدرآباد:فصلوں کے قرض کی معافی کے سلسلہ میں تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا نے بینکروں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی رقم کے بعد کسانوں کو فوری طور پر نئے قرض فراہم کریں۔نائب وزیراعلی جنہوں نے آج صبح حیدرآباد میں اپنے کیمپ آفس میں قرض معافی پر بینکرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، یہ اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے انتخابی وعدے کے مطابق وہ 2 لاکھ روپے تک کے فصل کے قرضوں کی معافی کے اقدامات کررہے ہیں۔ پچھلی حکومت کے نامناسب اقدامات کے نتیجہ میں کئی افراد کو قرض معافی کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔انہوں نے کہا کہ پہلی قسط میں ایک لاکھ روپے تک کے تمام فصل کے قرضہ جات معاف کئے جارہے ہیں۔

اگر کسان فصل کے قرض کے بقایا جات رکھتے ہیں تو یہ رقم قرض کے تحت جمع کروائی جائے اور نئے قرض کی فوری منظوری دی جائے۔ ہر بینک کو اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری لینی چاہیے کہ فصلوں کے قرض کی معافی کے لیے حکومت کی طرف سے ادا کی گئی رقم کسانوں تک پہنچے۔

قرض کی تجدید اور نقد ادائیگی کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے بینکوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔