سعودی عرب میں عید 31 مارچ کو ہونے کی نئی پیشگوئی
تاہم اب سعودی ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے جس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند ہفتہ 29 رمضان المبارک کو نظر آ سکتا ہے اور عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار کو ہوگی یا پیر کو اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی ایک نئی پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔
رمضان اختتام کی جانب گامزن ہے اور مسلمان آخری عشرے میں عبادات کے ساتھ عید کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ عید کا چاند کب نظر آئے گا۔
سعودی عرب میں اس سے قبل 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے رمضان مکمل 30 روزوں کا ہونے اور عید 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔
تاہم اب سعودی ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے جس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند ہفتہ 29 رمضان المبارک کو نظر آ سکتا ہے اور عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا نے سعودی ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ 29 رمضان کو دن 2 بجے نئے چاند کی پیدائش ہو گی اور سورج غروب ہونے کے بعد شوال کا چاند 8 منٹ تک افق پر رہے گا اور دیکھا جا سکے گا۔
سعودی ماہرین فلکیات رویت ہلال کمیٹی شوال کے چاند کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی، سورج 6 بجکر 12 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند 6 بجکر 20 منٹ پر ڈوب جائے گا۔
واضح رہے کہ سپارکو، ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں اتوار 30 اگست کو شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر پیر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی ماہرین فلکیات نے گزشتہ دنوں پاکستان، سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں ایک ہی روز عید ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔