حیدرآباد
شدید بارش، تلنگانہ کے موسی پراجکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ
حیدرآباد: بالائی علاقوں میں ہوئی شدیدغیر موسمی بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع موسی پراجکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا۔
حیدرآباد: بالائی علاقوں میں ہوئی شدیدغیر موسمی بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع موسی پراجکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا۔
اس پراجکٹ میں 1800کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔
موسی اور ذیلی ندی بیکورو میں پانی کے بہاو میں شدید اضافہ ہوا جس کے نتیجہ میں موسی پراجکٹ پر تعمیر سولی پیٹ چھوٹی آبپاشی کے پراجکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا۔
اس ریزروائر کی مکمل آبی سطح 645 فیٹ کے برخلاف 632.7 فیٹ درج کی گئی۔گذشتہ سال مئی میں اس پراجکٹ کی سطح آب 622فیٹ درج کی گئی تھی۔
a3w