حیدرآباد

تلنگانہ کے نئے اسپیکر تمام کیلئے جذبہ:کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا کہ پرساد نے2012 سے 2014 تک وزیر پارچہ جات کے طورپرخدمات انجام دیں اور اپنے دور میں بنکروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کیا۔ تارک راما راونے جی پرساد کمار کو مبارکباد پیش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اپوزیشن جماعت بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راو نے کہا ہے کہ پرساد کمار منڈل پریشد رکن سے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے عہدہ تک پہنچے، وہ سب کے لیے ایک تحریک ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ

 انہوں نے کہا کہ پرساد نے2012 سے 2014 تک وزیر پارچہ جات کے طورپرخدمات انجام دیں اور اپنے دور میں بنکروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کیا۔ تارک راما راونے جی پرساد کمار کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے بی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھرراو کی ہدایت کے مطابق اسپیکر کے متفقہ انتخاب کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی چندرشیکھرراو، اسپتال میں زیرعلاج ہونے کے سبب اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے اسپیکر ہر رکن کے حقوق کے تحفظ اور عوام کی آواز کو سننے کے لیے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔