تلنگانہ

تلنگانہ کے نئے گورنر شیو پرتاپ شکلا چہارشبہ کوحلف لیں گے

صدر جمہوریہ نے حال ہی میں بعض گورنرس کے تبادلے کے احکام جاری کئے تھے جس کے تحت تلنگانہ کے موجودہ گورنر جشنو دیو ورما کا تبادلہ مہاراشٹرکردیاگیا تھا جبکہ تامل ناڈو کے گورنر آر این روی کو مغربی بنگال کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نئے گورنر کے طور پر شیو پرتاپ شکلا چہارشبہ کوحلف لیں گے۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
علم اور خدمت کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی!
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

صدر جمہوریہ نے حال ہی میں بعض گورنرس کے تبادلے کے احکام جاری کئے تھے جس کے تحت تلنگانہ کے موجودہ گورنر جشنو دیو ورما کا تبادلہ مہاراشٹرکردیاگیا تھا جبکہ تامل ناڈو کے گورنر آر این روی کو مغربی بنگال کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 مارچ سے ریاستی بجٹ کے سلسلہ میں اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے والا ہے جس کے پہلے دن نئے گورنر اپنا افتتاحی خطاب کریں گے۔

اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے شیو پرتاپ شکلا بی جے پی کے سینئر قائد ہیں۔ وہ 2017 سے 2019 کے دوران مرکزی مملکتی وزیر فائنانس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے ہیں۔

فروری 2023 سے وہ ہماچل پردیش کے گورنر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔