حیدرآباد

حیدرآباد، سکندرآباد اور تلنگانہ کے دیگر حصوں میں نئے سال 2026 کا استقبال انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کیاگیا

نئے سال کے آغاز پر شہر اور مضافاتی علاقوں کے مندروں میں شردھالووں کا تانتا بندھا رہا جہاں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ دوسری جانب گرجا گھروں میں نصف شب کو خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوئے جن میں امن اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد، سکندرآباد اور تلنگانہ کے دیگر حصوں میں نئے سال 2026 کا استقبال انتہائی جوش و خروش اور رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کے ساتھ کیا گیا۔ کل آدھی رات سے ہی شہر کی فضائیں جشن کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

نئے سال کے آغاز پر شہر اور مضافاتی علاقوں کے مندروں میں شردھالووں کا تانتا بندھا رہا جہاں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ دوسری جانب گرجا گھروں میں نصف شب کو خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوئے جن میں امن اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

رہائشی کالونیوں اور اپارٹمنٹس میں بھی موسیقی، رقص اور کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ جشن منانے کے لئے ٹینک بنڈ اور دیگر تفریحی مقامات پر جمع ہوئے۔ بازاروں میں بھی کافی چہل پہل رہی، خاص طور پر کیک اور شراب کی دکانوں پر خریداروں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔