کھیل

نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا

سلامی بلے باز فن ایلن کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 21 رن سے شکست دیکر 5 میاچس کی سیریز میں دو۔صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

ہیملٹن: سلامی بلے باز فن ایلن کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 21 رن سے شکست دیکر 5 میاچس کی سیریز میں دو۔صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

پہلے میاچ میں کیویز نے 46 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنوں کی ضرورت تھی تاہم پوری ٹیم 19.3 اوورس میں 173 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی شروعات ٹھیک نہیں رہی اور اس نے محض 10 رن پر اپنے دونوں اوپنرس کو کھودیا۔

تاہم اس کے بعد سابق کپتان بابراعظم اور فخر زمان نے تیسری وکٹ کیلئے 87 رنوں کی شراکت داری کے ذریعہ ٹیم کو مستحکم موقف میں پہنچایا۔ بابراعظم 7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 جبکہ فخر زمان 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 50 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صرف کپتان شاہین آفریدی ہی دوہرے ہندسے کو عبور کرپائے جنہوں نے 2 چھکوں کی مدد سے 22 رن اسکور کئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے سب سے زیادہ 4 جبکہ ٹم ساوتھی‘ بن سیئرس اور اش سودھی نے 2,2 وکٹ حاصل کئے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے فن ایلن کی نصف سنچری کی مدد سے 194 رن بنائے۔ ایلن نے 41 گیندوں میں 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 74 رن بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ڈیون کانوے 20‘ کپتان کین ولیمسن 26‘ ڈیرل مچل 17‘ گلن فلپس 13 اور مچل سینٹنر 25 رنب ناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3‘ عباس آفریدی نے 2 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جارحانہ بیاٹنگ کرنے والے فن ایلن کو میان آف دی میاچ قارر دیاگیا۔ سیریز کا تیسرا مقابلہ چہارشنبہ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔