حیدرآباد

ریجنل پاسپورٹ آفس اضافی 7150 اپوائنٹمنٹس جاری کرے گا

حیدرآباد کے تین (بیگم پیٹ، امیر پیٹ اور ٹولی چوکی) اور کریم نگر ونظام آباد کا ایک ایک کیندر شامل ہے۔ یہ اپوائنٹمنٹس تتکال، نارمل اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس زمرہ کیلئے دستیاب رہیں گے۔

حیدرآباد: زبردست مانگ اور اپوائنٹمنٹس کی دستیابی کیلئے طویل انتظار جیسے مسائل کے خاتمہ کیلئے ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد نے 15 تا 30 مئی کے درمیان 7150 سے زائد اضافی اپوائنٹمنٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اپوائنٹمنٹس، تمام پانچ پاسپورٹ سیوا کیندراس میں دستیاب رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات

 ان کیندراس میں حیدرآباد کے تین (بیگم پیٹ، امیر پیٹ اور ٹولی چوکی) اور کریم نگر ونظام آباد کا ایک ایک کیندر شامل ہے۔ یہ اپوائنٹمنٹس تتکال، نارمل اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس زمرہ کیلئے دستیاب رہیں گے۔

 اپوائنٹمنٹس ہر جمعہ اور چہارشنبہ کو 4:30بجے شام دستیاب رہیں گے جس کا آغاز جمعہ 12 مئی سے ہوگا۔ یہ اپوائنٹمنٹس، پورٹل پر www.passportindia.gov.in یا passportseva app پر دستیاب رہیں گے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر داساری بالیا نے اپنے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔