تلنگانہ

نوین کمار کے گیسٹ ہاؤز سے فون ٹیاپنگ کی خبر، سوشل میڈیا پر زیرگشت

سوشل میڈیا پرزیرگشت خبروں کے مطابق بی آر ایس کے ایم ایل سی نوین کمار کے گیسٹ ہاؤس سے فون ٹیا پنگ کی گئی تھی۔ اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نوین کمار نے کہا ان خبروں میں کوئی سچایی نہیں ہے۔

حیدرآباد: سوشل میڈیا پرزیرگشت خبروں کے مطابق بی آر ایس کے ایم ایل سی نوین کمار کے گیسٹ ہاؤس سے فون ٹیا پنگ کی گئی تھی۔ اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نوین کمار نے کہا ان خبروں میں کوئی سچایی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
فون ٹیاپنگ کیس میں اہم پیش رفت
فون ٹیاپنگ، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ: ڈاکٹر لکشمن

انہوں نے واضح کیا کہ فون ٹیاپنگ کیس میں ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر جو مہم چل رہی ہے وہ غلط ہے، فون ٹیاپنگ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ نوین کمار نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فون ٹیاپنگ کیس کے نام پر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا میرے گیسٹ ہاؤس کی کوئی تلاشی نہیں لی گئی جو خبریں سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں وہ غلط ہے۔ میرے گیسٹ ہاؤس یا میرے گھرکی پولیس نے کوئی تلاشی نہیں لی۔ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے اور ایسا پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایم ایل سی نوین کمار نے کہا کہ ہم پولیس میں شکایت بھی درج کرائیں گے۔ فون ٹیاپنگ معاملے میں ایک خبروائرل ہوئی تھی کہ پولیس نے بی آر ایس ایم ایل سی نوین کمار کے گیسٹ ہاؤس کی تلاشی لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوین کمار کے گیسٹ ہاؤس میں مبینہ طور پر فون ٹیاپنگ کی گئی۔

یہیں پر پولیس افسران کی میٹنگس ہوئی تھی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کے منصوبہ بنایا گیاتھا۔فون ٹیاپنگ میں گرفتار کیے گئے پرنیت راؤ، بھوجنگ راؤ، تروپتی انا اور رادھاکشن راؤ نے گیسٹ ہاؤس کا ذکر کرتے ہوئے اپنے بیانات درج کرائے تھے۔

a3w
a3w