دہلی
دہلی یونیورسٹی کے 24طلبا کو حراست میں لے لیا گیا
دہلی پولیس نے جمعہ کے دن دہلی یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی کے 24 طلبا کو جو 2002کے گودھرا فسادات کی متنازعہ بی بی سی ڈاکومنٹری کی اسکریننگ کا منصوبہ رکھتے تھے‘ حراست میں لے لیا۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے جمعہ کے دن دہلی یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی کے 24 طلبا کو جو 2002کے گودھرا فسادات کی متنازعہ بی بی سی ڈاکومنٹری کی اسکریننگ کا منصوبہ رکھتے تھے‘ حراست میں لے لیا۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ چند دن قبل جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) اور جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)میں بھی ایسا ہنگامہ ہوچکا ہے۔
ڈی سی پی نارتھ نے بتایا کہ شام 4 بجے کے آس پاس 20 افراد آرٹس فیکلٹی گیٹ کے باہر آئے تاکہ ڈاکومنٹری کی اسکریننگ کریں۔
a3w