جموں و کشمیر
کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی صبح ملی ٹنسی سے متعلق فنڈنگ کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں وادی کشمیر میں بہ یک وقت کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی صبح ملی ٹنسی سے متعلق فنڈنگ کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں وادی کشمیر میں بہ یک وقت کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔
حکام نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیمیں، پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مدد سے یہ کارروائیاں سری نگر، سوپور اور بانڈی پورہ میں انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی مالی معاونت اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف وسیع تر کریک ڈائون کا حصہ ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا انتظار ہے۔