تعلیم و روزگار

گروپ Iپریلمس امتحانات سے متعلق ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کور ٹ نے 11جون کو منعقد شدنی گروپIپریلمس امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کور ٹ نے 11جون کو منعقد شدنی گروپIپریلمس امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گروپ۔Iپریلمنری امتحان کے نتائج جاری
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
صدر ریاستی بی ایس پی کو گرفتار نہ کرنے کا غذ نگر پولیس کو ہائی کورٹ کا حکم
گروپ I پریلمس امتحان منسوخی کیس کی سماعت
اقامتی تعلیمی اداروں میں سپریم کورٹ فیصلہ کے مطابق تقررات کریں

16 اکتوبر کو منعقدہ گروپ Iپریلمس امتحانات کے پرچہ سوالات کے افشاء واقعہ کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I پریلمس امتحانات کو ردکردیا تھا۔

ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے 16 اکتوبر کو منعقدہ پریلمس میں شریک امیدواروں کیلئے 11 جون کو دوبارہ امتحان منعقد کیاجارہا ہے۔

اس امتحان کے متعلق ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے ہال ٹکٹس بھی جاری کردیئے گئے۔11 جون کو10:30 بجے دن تا دوپہر ایک بجے تک گروپIپریلمس امتحان منعقد کیاجائے گا۔

یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ جملہ 503 گروپ Iعہدوں کیلئے 3,80,202 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔