امریکہ و کینیڈا
نیرو مودی‘اپیل ہار گیا
2 بلین امریکی ڈالر کے پنجاب نیشنل بینک لون اسکام کیس میں اسے ہندوستان لاکر ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ڈال دینے کا عمل مزید وقت لے سکتا ہے۔ اس کی قانونی ٹیم نے ابھی یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا وہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرے گی یا نہیں۔

لندن: جوہری نیرؤ مودی کو چہارشنبہ کے دن دھکا پہنچا۔ وہ دماغی حالت کی بنیاد پر ہندوستان کو حوالگی کے خلاف اپیل ہار گیا۔ برطانیہ کی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں لیکن نیرؤ مودی ابھی بھی قاعدہ 39 کے تحت یوروپین کورٹ آف ہیومن رائٹس (ای سی ایچ آر) سے انجنکشن لے سکتا ہے۔
2 بلین امریکی ڈالر کے پنجاب نیشنل بینک لون اسکام کیس میں اسے ہندوستان لاکر ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ڈال دینے کا عمل مزید وقت لے سکتا ہے۔ اس کی قانونی ٹیم نے ابھی یہ نہیں بتایا ہے کہ آیا وہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرے گی یا نہیں۔ مارچ 2019 میں گرفتاری کے بعد سے نیرو مودی جنوب مغربی لندن کی ونڈس ورتھ جیل میں بند ہے۔