بھارت

دوہزار روپے کے 88 فیصد کرنسی نوٹ آربی آئی کو واپس

آربی آئی نے بتایا کہ مختلف بینکوں سے موصولہ ڈیٹا کے مطابق 31 جولائی 2023 تک 3.14 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے 2000 روپے کے کرنسی نوٹ جو گشت میں تھے، واپس آچکے ہیں۔

ممبئی: ریزروبینک آف انڈیا نے آج کہا کہ 3.14 لاکھ کروڑ روپے مالیتی 2000 روپے کے 88 فیصد کرنسی نوٹ آربی آئی کو واپس آچکے ہیں۔ اس سال مئی کے مہینہ میں 2000 روپے کے کرنسی نوٹوں کو گشت سے ہٹادینے آربی آئی کے اعلان کے بعد اس بارے میں مرکزی بینک نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کو پارٹی کی صدارت سے نہیں ہٹایا جائے گا: کشن ریڈی
گنیش مندر کو 2.5کروڑ کے سکوں اور کرنسی نوٹوں سے سجایا گیا (ویڈیو)

 آربی آئی نے بتایا کہ مختلف بینکوں سے موصولہ ڈیٹا کے مطابق 31 جولائی 2023 تک 3.14 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے 2000 روپے کے کرنسی نوٹ جو گشت میں تھے، واپس آچکے ہیں۔ اس طرح مزید 0.42 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے 2000 کے کرنسی نوٹ ہنوز زیر گشت ہیں۔