تلنگانہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہرکا امکان

کھمم، میڑچل، ملکاجگری اور رنگاریڈی میں گرمی کی لہر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج کی گئی ہے۔

حیدرآباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی ملگ، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال اضلاع میں گرمی کی شدید لہر کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل بھی ریاست کے بیشتر اضلاع میں ایسی ہی صورتحال کا امکان ہے۔ آصف آباد، منچریال، نرمل، جگتیال، نظام آباد، راجنا سرسلہ، کریم نگر، کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، کاماریڈی، محبوب نگر اور ریاست کے دیگر اضلاع میں بعض مقامات پر آئندہ 3 دنوں کے دوران گرمی کی لہر کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔

کھمم، میڑچل، ملکاجگری اور رنگاریڈی میں گرمی کی لہر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج کی گئی ہے۔