قومی

نتیش کمار نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا

مسٹر کمار کے استعفیٰ کے بعد گورنر عارف محمد خان نے ان سے درخواست کی کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک ریاست کے قائم مقام وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہیں۔

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) لیڈر نتیش کمار نے آج بہار کے وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مسٹر کمار نے گورنر ہاؤس میں گورنر عارف محمد خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

مسٹر کمار کے استعفیٰ کے بعد گورنر عارف محمد خان نے ان سے درخواست کی کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک ریاست کے قائم مقام وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہیں۔

اس سے پہلے آج نتیش کمار حکومت کی آخری کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اجلاس میں کابینہ تحلیل کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔

متعلقہ خبریں
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع