تلنگانہ

نظام آباد میں درجہ حرارت 41.5 ڈگری سیلسیس درج

اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں بتدریج 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یکم اپریل کو تلنگانہ کے عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی،جئے شنکربھوپال پلی اورملگ اضلاع کے بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد

اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں بتدریج 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نظام آباد میں ہفتہ کو اعظم ترین درجہ حرارت 41.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔