صحت
کووڈ متاثرین کی تعداد 14 ہزار سے متجاوز
نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ انفیکشن کے 800 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ انفیکشن کے 800 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 801 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14493 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.44 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1815 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
ری کوری کی شرح 98.78 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 55636 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 367 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔