کھیل

بیاٹ پر فلسطینی پرچم لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں اپنے بیاٹ پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

کراچی: پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں اپنے بیاٹ پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
اعظم خان کو ضلع سطح پر عبوری سیکوریٹی فراہم
اعظم خان کی وائی زمرہ سیکوریٹی واپس لے لی گئی

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اعظم خان نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے میچ میں اپنے بیاٹ پر فلسطین کا جھنڈا آویزاں کیا جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان کو کپڑوں اور ساز وسامان کے ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاسی پیغام کی نمائش پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بیاٹسمین اعظم خان کو اسٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت نیشنل ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں 18 ٹیمیں شریک ہیں۔تاہم اس پر پی سی بی کا کوئی ردعمل نہیں آیاہے۔

a3w
a3w