کرناٹک

کرناٹک انتخابات میں وزیر اعلیٰ کا کوئی چہرہ نہیں ہوگا: کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ پہلے وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان کرنے سے دھڑے بندی کی سیاست بڑھ جاتی ہے اور لوگ آپس میں لڑتے ہیں، جس سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا کوئی چہرہ نہیں ہوگا اورالیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد ایم ایل ایز اور ہائی کمان کی رضامندی سے نئے وزیر اعلیٰ کا تقررکیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک ہائی کورٹ سے ڈی کے شیوکمار کو جھٹکہ
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس

الیکشن کمیشن کی طرف سے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد آج یہاں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا کہ پہلے وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان کرنے سے دھڑے بندی کی سیاست بڑھ جاتی ہے اور لوگ آپس میں لڑتے ہیں، جس سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے۔ اس لئے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پہلے کسی کو بھی وزیر اعلیٰ کا چہرہ نہیں بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس جیت رہی ہے، اسی لئے بی جے پی نے وہاں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ بی جے پی کے بڑے بڑے لیڈر وہاں موجود ہیں اور کانگریس کو گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ریاست کے عوام نے بی جے پی کو مسترد کر دیا ہے اور وہاں کانگریس کی حکومت بن رہی ہے۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کتنی سیٹیں حاصل کرے گی اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر اہم لیڈر اسمبلی انتخابات کے دوران وہاں مہم چلائیں گے اور کانگریس کے لئے لوگوں سے ووٹ مانگیں گے۔