تلنگانہ

ایچ ایم پی وی وائرس پر خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: وزیرصحت تلنگانہ

 انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مرکزی وزارت صحت اور دیگر ریاستوں کے ساتھ مل کر وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی محکمہ صحت کے عہدیدارپیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مرکزی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے عوام کو مشورہ دیا کہ ایچ ایم پی وی وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات اور وسائل کے ساتھ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
صارفین کو احتیاط سے برقی استعمال کرنے کا مشورہ
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
ریاست میں جملہ500بستی دوخانوں کا قیام
میڈیکل کورسس میں داخلوں کی کونسلنگ کا اندرون ہفتہ آغاز

 انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مرکزی وزارت صحت اور دیگر ریاستوں کے ساتھ مل کر وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی محکمہ صحت کے عہدیدارپیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مرکزی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

 انہوں نے مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا پر غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات نہ پھیلائیں جس سے لوگوں میں اس وائرس کے سلسلہ میں غیر ضروری خوف پیدا ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ایسے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔