مشرق وسطیٰ

مسلمانوں کو کوئی بھی روک نہیں سکے گا: آیت اللہ علی خامنہ ای

ایرانی حکمراں عرصہ سے فلسطینی کاز کی کھلے عام تائید کرتے رہے ہیں۔ تہران‘ حماس کی تائید‘ فنڈنگ اور اسے اسلحہ سے لیس کرنے کو راز نہیں رکھتا۔

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ  ای نے منگل کے دن خبردار کیا کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری رہی تو کوئی بھی دنیا بھر کے مسلمانوں اور ”مزاحمتی طاقتوں“ کو روک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہیں تو مسلمان اور مزاحمتی طاقتوں کے صبر کا باندھ ٹوٹ جائے گا اور کوئی بھی انہیں روک نہیں پائے گا۔

متعلقہ خبریں
جنگ بدر: حق و باطل کا پہلا فیصلہ کن معرکہ، مرکز نالج سٹی میں عظیم الشان روحانی کانفرنس
پی سی بی چیرمین کا جئے شاہ کو انتباہ
رمضان المبارک کے انتظامات پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر محبوب نگر  کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
مُسلمانانِ عالم میں پیدا شدہ خرابیوں کا سدباب باب ناگزیر،محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ کا محبوب نگر میں خطاب
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے

ڈیلی میل نے ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ ایرانی حکمراں عرصہ سے فلسطینی کاز کی کھلے عام تائید کرتے رہے ہیں۔ تہران‘ حماس کی تائید‘ فنڈنگ اور اسے اسلحہ سے لیس کرنے کو راز نہیں رکھتا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج یہ بھی کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم کے لئے اسرائیلی فوجی عہدیداروں پر مقدمات چلنے چاہئیں۔