حیدرآباد

ٹی ایس بی پاس کی نظیر ملک کی دیگر ریاستوں میں نہیں ملتی: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا کہ ٹاملناڈو کے چیف منسٹر نے اس کی ستائش کی ہے۔اس نظام کے تحت عمارتوں کی تعمیرکے لیے 21 دن کے اندر اجازت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارات کی تعمیرات ٹی ایس بی پاس کے ساتھ اصولوں کے مطابق ہوں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دینے کے سنگل ونڈو نظام ٹی ایس بی پاس کی ملک کی کسی بھی ریاست میں نظیر نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود

 انہوں نے کہا کہ ٹاملناڈو کے چیف منسٹر نے اس کی ستائش کی ہے۔اس نظام کے تحت عمارتوں کی تعمیرکے لیے 21 دن کے اندر اجازت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارات کی تعمیرات ٹی ایس بی پاس کے ساتھ اصولوں کے مطابق ہوں گی۔

وزیر موصوف نے قانون ساز کونسل میں ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا۔انہوں نے کہاکہ حمایت ساگر کی آلودگی کو روکنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔