دہلی

کسی بھی سیاسی جماعت نے اعتراض پیش نہیں کیا: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز کہا کہ بہار میں مسودہ ووٹر لسٹ کی اشاعت کے ایک ہفتہ بعد بھی اس میں ناموں کی شمولیت یا اخراج کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت بشمول اپوزیشن آر جے ڈی اور کانگریس کی جانب سے کوئی دعوے یا اعتراضات پیش نہیں کئے گئے ہیں۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز کہا کہ بہار میں مسودہ ووٹر لسٹ کی اشاعت کے ایک ہفتہ بعد بھی اس میں ناموں کی شمولیت یا اخراج کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت بشمول اپوزیشن آر جے ڈی اور کانگریس کی جانب سے کوئی دعوے یا اعتراضات پیش نہیں کئے گئے ہیں۔

بہرحال 5015  افراد نے الیکشن کمیشن کو براہ راست اعتراضات پیش کئے ہیں۔ یکم اگست کو مسودہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے ایک ہفتہ بعد بھی شکایات کی یکسوئی کے لئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی دعوے یا اعتراضات پیش نہ کیا جانا اہمیت کا حامل ہے۔

5015  افراد نے الیکشن کمیشن کو براہ راست اعتراضات پیش کئے ہیں جو نئے رائے دہندوں یا ووٹنگ کے لئے مقرر 18 سال کی عمر پار کرجانے والوں سے متعلق ہیں۔

27 ہزار سے زائد افراد نے ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کے لئے الیکشن کمیشن کی منظوری چاہی ہے۔

واضح رہے کہ بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے بعد مسودہ فہرستوں کی اشاعت‘ الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے درمیان تنازعہ کا سبب بن گئی کیونکہ اپوزیشن نے فہرست سے 65 لاکھ رائے دہندوں کے ناموں کے اخراج کو ایک سازش قراردیا ہے۔