دہلی

بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو لانے کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں : حکومت

حکومت نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کو بحران کے وقت آسانی سے واپس لایا جاسکے اس کے لئے کافی فنڈز کا انتظام ہے اور ایک پورٹل بھی بنایا گیا ہے تاکہ کسی کو دستاویزات کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نئی دہلی: حکومت نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کو بحران کے وقت آسانی سے واپس لایا جاسکے اس کے لئے کافی فنڈز کا انتظام ہے اور ایک پورٹل بھی بنایا گیا ہے تاکہ کسی کو دستاویزات کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ایک پورٹل تیار کیا گیا ہے تاکہ ہمارے باہر جانے والوں کا ڈیٹا غلط نہ ہو اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پورٹل میں ایک ہیلپ لائن ہے کہ وہ کہاں اور کیسے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں انہیں مشورے دیئے گئے ہیں۔

امور خارجہ کے وزیر مملکت نے کہا کہ باہر جانے کے دوران لوگوں کو جو بھی دقت آتی ہے، وہ پورٹل پر اپنی بات لکھ کر اور اس سے متعلق مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں پورٹل پر جوابات دیئے جاتے ہیں اور انہیں اپنے دستاویزات کے بارے میں پوری طرح سے چوکنا کیا جاتا ہے تاکہ وہ بیرون ملک جاکر پھنسے نہیں۔

بیرون ملک ہنگامی حالات میں ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق فنڈز کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں مکمل شفافیت ہے اور اس میں پہلے سے کہیں زیادہ فنڈز دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ بیرون ملک ہر ہندوستانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

مسٹر سنگھ نے کہا، "ہم ریکارڈ وقت میں بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو مسلسل واپس لا رہے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور حکومت ہند اس ذمہ داری کو نبھا رہی ہے۔‘‘

a3w
a3w