کھیل

پی وی سندھو دوبارہ چوٹی کے 5 کھلاڑیوں میں شامل

دہری اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور تھامس کپ فاتح، ایچ ایس پرنوائے کو فی کس 5 اور 12 ویں پوزیشن ویمنس اینڈ مینس سنگلز ورلڈ رینکنگ میں حاصل ہوا، جسے آج جاری کیا گیا۔

نئی دہلی: دہری اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اور تھامس کپ فاتح، ایچ ایس پرنوائے کو فی کس 5 اور 12 ویں پوزیشن ویمنس اینڈ مینس سنگلز ورلڈ رینکنگ میں حاصل ہوا، جسے آج جاری کیا گیا۔

سندھو جس نے کسی بھی ٹورنمنٹ میں کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ جیتنے کے بعد نہیں کھیلا کیونکہ اُن کا گھٹنہ زخمی ہے، اُنہیں 87218 پوائنٹس 26 ٹورنمنٹس سے حاصل ہوئے۔

3 سال بعد سندھو جو کہ سابق عالمی نمبر 2 ہے نے ٹاپ 5 میں دوبارہ جگہ حاصل کرلی ہے۔ سابق ورلڈ چمپئن جن کا حیدرآباد سے تعلق ہے، اپنی رینکنگ کا احیاء پیر سے شروع کریں گی جب کہ اُن کے ٹخنہ کا زخم مندمل ہوگیا ہے۔ مینس سنگلز میں پرنوائے ترقی کی طرف مائل ہے۔ ڈنمارک اوپن سوپر 750 پری کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

30 سالہ کھلاڑی جن کا گانگزو رینکنگ میں نمبر ایک تھا، اُن کے 64,330 پوائنٹس 26 ٹورنمنٹس سے حاصل ہوئے۔

سی ڈبلیو جی چمپئن لکشے سین اور سی ڈبلیو جی برانز میڈلسٹ کے سریکانت علی الترتیب 8 ویں اور 11ویں پوزیشن پر ہیں۔ ستویک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی جنہوں نے برمنگھم میں پہلا گولڈ جیتا ہے، اُنہیں بھی مینس ڈبلز میں 8 واں رینک حاصل ہوا ہے۔

ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا نے 2 مقامات کی جست لگاتے ہوئے 19 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

ویمنس ڈبلز جوڑی ٹریسا جولی اور گائیتری گوپی چند اور میکسڈ ڈبلز جوڑی ایشان بھٹناگر اور تنیشا کرائسٹرو نے علی الترتیب 27 اور 29 کی بلند رینکنگ حاصل کی ہے تاہم ویمنس ڈبلز امتزاج اشونی پنپا اور این سکی ریڈی 24 ویں مقام تک نیچے ہوگئے ہیں جب کہ دو دفعہ کی سی ڈبلیو جی گولڈ میڈلسٹ سائنا نہیوال کا مقام بھی نیچے ہوگیا ہے، وہ ویمنس سنگلز میں پھسلتے ہوئے 33 ویں مقام پر نیچے ہوگئی ہیں۔

a3w
a3w