امریکہ و کینیڈا

گرین لینڈ پر قبضہ نہیں ہونے والا: وزیر خارجہ

لیکن شاید زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ واضح طور پر ہونے والا نہیں ہے۔

پیرس: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا نہیں ہونے والا ہے۔‘

متعلقہ خبریں
امریکہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے، انٹونی بلنکن کا اہم بیان
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

مسٹر بلنکن نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا’’گرین لینڈ کے بارے میں جو خیال ظاہر کیا گیا وہ بالکل اچھا نہیں ہے۔

لیکن شاید زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ واضح طور پر ہونے والا نہیں ہے۔

اس لیے ہمیں شاید اس کے بارے میں بات کرنے میں وقت ضائع نہں کرنا چاہیے۔

بدھ کو فرانس انٹر ریڈیو سے بات کرتے ہوئے، جین نوئل بیروٹ نے کہا کہ گرین لینڈ ’’یورپی یونین اور یورپ کا علاقہ ہے۔