حیدرآباد

منی سوپراسپیشالیٹی ہاسپٹل کو اعزاز: ڈاکٹر صحیبہ شکور کو ایوارڈ عطا

دونوں غریب اور ضرورت مند مریضوں کی مدد کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: منی سوپراسپیشالیٹی ہاسپٹل، راجندر نگر کے تاج میں ایک اور کامیابی کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر مشہور ماہر امراض نسواں، ڈاکٹر صحیبہ شکور کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں تلنگانہ کے گورنر، جشنو دیو ورما کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ کے موقع پر بارانِ رحمت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
ہندوستان میں پہلی بار فیملی میڈیئیشن کی تربیت، پورے ملک سے 32 سوشل ورکرز کو خاندانی تنازعات سلجھانے کی تربیت
اردو زبان کے عالمی  فروغ کے لیے چارمینار ایجوکیشنل ٹرسٹ‌ اور سبودھی  سری لنکا کے درمیان  انڈوسری لنکن ادبی معاہدہ
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء حیدرآباد میں طبی کیمپ کا انعقاد

یہ اعزاز کونسل فار انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ انڈیا کی جانب سے 49ویں سی آئی ٹی ڈی گلوبل انڈسٹریل پروموشن ایوارڈز 2024 کی تقریب میں پیش کیا گیا۔

یہ تقریب حیدرآباد کے گرین پارک ہوٹل، بیگم پیٹ میں منعقد ہوئی۔ گورنر تلنگانہ نے تقریب میں شرکت کی اور ڈاکٹر صحیبہ شکور کو شعبہ امراض نسواں (گائناکولوجی) میں ان کی غیرمعمولی خدمات پر اعزاز سے نوازا۔

ڈاکٹر صحیبہ شکور مشہور ماہر امراض چشم ڈاکٹر ہدایت اللہ خان کی شریک حیات ہیں۔ یہ ڈاکٹر جوڑا طبی شعبے میں اپنی شاندار خدمات کے لئے جانا جاتا ہے۔

دونوں غریب اور ضرورت مند مریضوں کی مدد کے لئے ناقابل فراموش کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ اعزاز نہ صرف منی سوپراسپیشالیٹی ہاسپٹل کے لیے بلکہ ان کے مریضوں اور پورے شعبہ صحت کے لیے بھی ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔