پانی کی عدم دستیابی، عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کااحتجاج
اس مسئلہ پر کئی مرتبہ حکام کو توجہ دلائی گئی تاہم اس مسئلہ کا مستقل حل نہیں نکالاگیا۔انہوں نے کہا کہ پینے یا استعمال کے لیے پانی نہیں ہے۔اس وجہ سے ہی وہ رات میں احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہیں۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کیا۔ان طلبہ نے حکام پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں بھی ان کے لئے پانی کی عدم دستیابی ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔
اس مسئلہ پر کئی مرتبہ حکام کو توجہ دلائی گئی تاہم اس مسئلہ کا مستقل حل نہیں نکالاگیا۔انہوں نے کہا کہ پینے یا استعمال کے لیے پانی نہیں ہے۔اس وجہ سے ہی وہ رات میں احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہیں۔
انہوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور کہا کہ اس مسئلہ کو فوری حل کیاجائے۔بعض طلبہ نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پانی کی صبح سے عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہیں تو شام میں ایک ٹینکر بھیجاجاتا ہے جو ان کی ضروریات کیلئے ناکافی ہوتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کیمپس میں کشیدگی دیکھی گئی۔