ایشیاء

شمالی کوریا نے بھی فلسطین کی حمایت کا اعلان کردیا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے سوشل میڈیا پر شمالی کوریا اور فلسطین کا پرچم لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے بھی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے سوشل میڈیا پر شمالی کوریا اور فلسطین کا پرچم لگاتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
امریکی اتحادیوں کے خلاف جنگی تیاریاں تیز کریں: کم جونگ اُن
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحدوں کو مسدود کردیا (ویڈیو)
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے

اس سے قبل اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاجاً جنوبی امریکی ملک بولیویا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔ ایک نیوز کانفرنس کے دوران بولیویا کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بولیویا اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں پہلے ہی ہزاروں معصوم افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولیویا نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم پر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند کی جائے۔

بولیویا کے ڈپٹی وزیر برائے خارجہ امور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی بربریت کے باعث عالمی امن خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔