ایشیاء

North Korea: شمالی کوریا، نیوکلیر اسلحہ پروگرام کسی بھی قیمت پر ترک نہیں کرے گا

شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن کی طاقتور بہن نے چہارشنبہ کے دن واشنگٹن اور اس کے ایشیائی اتحادیوں کا مذاق اڑایا کہ یہ ممالک شمالی کوریا کو نیوکلیر اسلحہ سے محروم کرنے کا دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔

سیؤل (اے پی) شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن کی طاقتور بہن نے چہارشنبہ کے دن واشنگٹن اور اس کے ایشیائی اتحادیوں کا مذاق اڑایا کہ یہ ممالک شمالی کوریا کو نیوکلیر اسلحہ سے محروم کرنے کا دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
شمالی کوریا نئے سال میں تین نئے جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرے گا
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحدوں کو مسدود کردیا (ویڈیو)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک اپنا نیوکلیر اسلحہ پروگرام کبھی بھی ترک نہیں کرے گا۔

امریکہ‘ جنوبی کوریا اور جاپان کے اعلیٰ سفارت کاروں کی میٹنگ میں گزشتہ ہفتہ کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا کو نیوکلیر اسلحہ پروگرام سے بعض رکھنے پر زور دیا جائے گا۔

اس کے جواب میں شمالی کوریائی قائد کی بہن نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اپنے دستور کے مطابق نیوکلیر اسلحہ پروگرام میں توسیع کررہا ہے۔