تلنگانہجرائم و حادثات

شادنگر میں فارما کمپنی میں مہیب آتشزدگی۔ خوفناک ویڈیوز

شہرحیدرآبادکے قریب ضلع رنگا ریڈی میں شادنگر کے نندی گاماانڈسٹریل ایریا میں جمعہ کے روز آلوین فارماکمپنی میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے قریب ضلع رنگا ریڈی میں شادنگر کے نندی گاماانڈسٹریل ایریا میں جمعہ کے روز آلوین فارماکمپنی میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

آگ سے بچنے کی کوشش کے دوران ایک ورکرکھڑکی سے چھلانگ لگادی جس کے سبب وہ زخمی ہوگیا۔اس ورکرکے سوا تقریباً 200 ورکرس کرشماتی طورپر بچ گئے ہیں۔ کمپنی کے ورکرس نے پولیس کوبتایا کہ دواسازیونٹ سے متصل نئے تعمیرشدہ شیڈمیں ویلڈنگ کاکام جاری تھا۔

اس دوران آگ بھڑک اٹھی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے ہی آگ لگنے کی حقیقی وجہ معلوم ہوسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق فارما کمپنی کے قریب رہائشی علاقہ کے ساکنان نے کمپنی سے آگ کے شعلوں کے ساتھ سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھا اور فوری طورپر فائر بریگیڈس اورپولیس کواس کی اطلاع دی۔

مہیب آتشزدگی کی وجہ سے عوام میں پریشانی کی لہردوڑگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق تین فائر انجن جائے وقوع پہونچ گئے اور آتش فروعملہ کوآگ بجھانے میں سرگرم دیکھا گیا۔

آتش فروعملہ نے پہلے بچاؤ آپریشن انجام دیا اور 50سے زائد ورکرس کوبحفاظت باہر نکال لیاگیامابقی ورکرس کھڑکی کے ذریعہ سیڑھی اور کرسی کی مدد سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

چندورکروں کو کھڑکیوں سے باہر کودتے ہوئے دیکھاگیا۔آتش فرو اور پولیس کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نندی گاما پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

a3w
a3w