بھارت

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے پیر کو چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کو چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
آسام میں مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان

عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں قومی دارالحکومت دہلی کی سات، ہریانہ کی دس، اتر پردیش کی 14، بہار کی آٹھ، جھارکھنڈ کی چار، اڈیشہ کی چھ اور مغربی بنگال کی آٹھ نشستوں پر 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 مئی کو ہوگی اور 9 مئی تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دہلی کی چاندنی چوک، شمال مشرقی دہلی، مشرقی دہلی، نئی دہلی، شمال مغربی دہلی، (ایس سی)، مغربی دہلی اور جنوبی دہلی، ہریانہ میں امبالا (ایس سی)، کروکشیتر، سرسا (ایس سی)، حصار، کرنال، سونی پت، روہتک، بھیوانی-مہیندر گڑھ، گڑگاؤں اور فرید آباد، اترپردیش میں سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوستی، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج (ایس سی)، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر (ایس سی) اور بھدوہی بہار میں بالمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج (ایس سی)، سیوان اور مہاراج گنج، جھارکھنڈ میں گرڈیہ، دھنباد، رانچی اور جمشید پور، اڈیشہ میں سمبل پور، کیونجھر، (ایس ٹی) ڈھینکانل، کٹک، پوری اور بھونیشور، مغربی بنگال میں تاملوک، کانتھی، گھاٹل، جھانڈگرام (ایس ٹی) میندن پور، پرولیا، بنکورا، بشنو پور (ایس سی) انتخابی حلقوں میں 25 مئی کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ووٹنگ ہوگی۔

بہار اور جھارکھنڈ کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر مقامی حالات کے مطابق شام 4 یا 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

کل سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔