مشرق وسطیٰ

رفح پر اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد شہید

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں اتوار کی رات تین رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

غزہ: جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں اتوار کی رات تین رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

یہ اطلاع فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے پیر کو دی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ کئی دیگر لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں انہیں بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 66 فلسطینی ہلاک اور 138 زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل- فلسطین تنازع شروع ہونے کے بعد سےہلاکتوں کی کل تعداد 34454 تک پہنچ گئی ہے اور 77575 افراد زخمی ہوئے ہیں۔