قومی

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے ترن تارن، راجستھان میں انتا، اوڈیشہ کے نواپارہ، اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے نگروٹا اور بڈگاؤں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کو بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
بیالٹ پیپر کے ذریعہ الیکشن، کانگریس کی درخواست کی سماعت نہیں
جموں وکشمیر میں انتخابات ”صحیح وقت پر“ ہوں گے
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

پنجاب کے ترن تارن، راجستھان میں انتا، اوڈیشہ کے نواپارہ، اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے نگروٹا اور بڈگاؤں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔

بہار میں کل 243 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے۔ بہار میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ساتھ ساتھ پنجاب، راجستھان، اڈیشہ، اور جموں و کشمیر اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے۔

ان تمام انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی بہار انتخابات کے دوسرے مرحلے اور دیگر ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل بھی آج سے شروع ہو جائے گا۔