کھیل

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن سے باہر، سیمی فائنل میں ہوئی شکست

اٹلی کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی یانک سنر نے جمعہ کو آسٹریلین اوپن 2024 میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔

میلبورن: اٹلی کے تجربہ کار ٹینس کھلاڑی یانک سنر نے جمعہ کو آسٹریلین اوپن 2024 میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی چوتھی سیڈ سنر پہلی بار کسی گرینڈ سلام فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آج کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں انہوں نے عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو 6-1، 6-2، 6-7، 6-3 سے شکست دی۔

اس شکست کے ساتھ ہی سربین کھلاڑی جوکووچ کا ریکارڈ 11ویں بار آسٹریلین اوپن اور 25واں گرینڈ سلام جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ اسے پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جوکووچ آج کے میچ میں اپنی لے میں نظر آئے تاہم کامیاب نہیں ہوسکے۔ سنر نے پہلے دونوں سیٹ یکطرفہ انداز میں جیتے۔ تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے واپسی کی کوشش کی اور ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔ لیکن سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھا سیٹ 6-3 سے جیت کر میچ جیت لیا۔

سنر کا مقابلہ فائنل میں الیگزینڈر زیویریف اور ڈینیئل میدویدیف کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔