تلنگانہ

اب پینے کا پانی ضائع کرنے والوں کیخلاف ہوگی سخت کارروائی، خصوصی ٹاسک فورس قائم

اس کے علاوہ، پانی ضائع کرنے والے گھریلو صارفین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جو لوگ پانی کے نل کھلا چھوڑ کر یا بغیر مناسب فٹنگ کے پانی بہنے دیں گے، ان پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حیدرآباد: کریم نگر میونسپل کارپوریشن نے گرمیوں کے دوران پینے کے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے تاکہ شہر میں پانی کی قلت پیدا نہ ہو۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد میں سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا افتتاح
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
سلطان پور کیس کا دوسرا ملزم پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک
جمعیت علماء عادل آباد کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد ابوبکر دوبارہ صدر منتخب
ہنمکنڈہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار کی مثال، ساتھی ہوم گارڈ کو مالی تعاون

میونسپل کمشنر کے مطابق، ٹاسک فورس ٹیمیں پانی کی سپلائی کے دوران مختلف علاقوں کا معائنہ کریں گی اور کسی بھی ممکنہ مسئلہ کی نشاندہی کر کے اس کا فوری حل نکالیں گی۔

اس کے علاوہ، پانی ضائع کرنے والے گھریلو صارفین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جو لوگ پانی کے نل کھلا چھوڑ کر یا بغیر مناسب فٹنگ کے پانی بہنے دیں گے، ان پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کمشنر نے تمام شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے پانی کے نلوں کو درست طریقے سے فِٹ کریں اور کسی بھی قسم کے رساو کو روکے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔