’این آر سی نافذ ہوگا اور نہ یو سی سی‘ (ویڈیو)
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا یہاں نہ یوسی سی لاگو ہوگا نہ این آرسی ہوگا، یہاں صرف سی این ٹی اور ایس پی ٹی ہو گا۔
رانچی (یو این آئی) جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا یہاں نہ یوسی سی لاگو ہوگا نہ این آرسی ہوگا، یہاں صرف سی این ٹی اور ایس پی ٹی ہو گا۔
آج گڑھوا میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سورین نے کہا کہ یہ لوگ گھر خاندان کو توڑنے میں مصروف ہیں۔ یہ زہر اگلتے ہیں۔ وشدھر بھی ان کے سامنے ناکام ہے۔ ان لوگوں سے دور رہنا چاہیے۔ 5 سال کے دوران ہم لوگوں نے کتنے چیلنجز کا سامنا کیا یہ آپ سب نے دیکھا ہے۔
گڑھوا میں جے ایم ایم کے امیدوار متھیلیش کمار ٹھاکر کے حق میں ووٹ کرکی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جملہ باز بی جے پی کے لوگ یہاں آنے والے ہیں۔
یہ لوگ یہاں کا بیٹا، قبائلی – مقامی کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ حکومت بننے کے جب ہم لوگ آپ کے لئے کام کرنا شروع کیاتو ان لوگوں نے مجھے جھوٹے الزامات میں جیل میں ڈال دیا۔ انہیں یہاں کے قبائلی، مقامی دلت اور پسماندہ لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں یہاں سے مطلب ہے تو یہاں کی معدنی دولت سے ہے اور وہ جھارکھنڈ کی معدنی دولت کا 1 لاکھ 36000 کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کر رہے ہیں۔
سورین نے کہا کہ ہم یہاں کی ماؤں بہنوں کے اعزاز میں مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم آنے والے 5 برسوں میں ہر گھر میں 1 لاکھ روپے پہنچانے کا کام کریں گے اور ہم لوگوں نے قانون بنادیا ہے کہ جن کے کھاتے میں 1000 روپے جارہا ہے وہ 2500 روپے ہوجائے گا۔ اگر انہیں موقع ملا تو وہ آپ کے جسم سے خون کا ایک ایک قطرہ نکال لیں گے۔ وہ 5 سال سے اقتدار سے باہر ہیں۔ آج بھارتیہ جنتا پارٹی کا درخت سوکھ رہا ہے۔ آنے والے وقت میں ہم انہیں دوبارہ 5 سال کے لیے بے دخل کریں گے۔