این ٹی اے کا یوجی سی-نیٹ سمیت 3 امتحانات کی تاریخوں کا اعلان
نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے )نے جمعہ کو یوجی سی -نیٹ سمیت تین امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ این ٹی اے کے مطابق این سی ای ٹی کا امتحان اب 10 جولائی کو کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں ہوگا۔
نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن – قومی اہلیتی ٹسٹ (یوجی سی-نیٹ) امتحان 21 اگست سے 04 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ قابل غور ہے کہ 18 جون کو منعقد ہونے والا یو جی سی نیٹ امتحان ایک دن بعد یعنی 19 جون کو پیپر لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
جبکہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی ای پی ) کے چوتھے سال کے لیے منعقد ہونے والا قومی مشترکہ داخلہ امتحان (این سی ای ٹی) بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ این سی ای ٹی کا امتحان 12 جون کو منعقد ہوا تھا اور اسی دن کی شام کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
اسی دوران کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ-یونیورسٹی گرانٹس کمیشن-قومی اہلیت ٹسٹ ( یوجی سی -نیٹ- سی ایس آئی آر) کا امتحان 25 جون سے 27 جون کے درمیان ہونا تھا، لیکن این ٹی اے نے ناگزیر وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ملتوی کر دیا۔
نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے )نے جمعہ کو یوجی سی -نیٹ سمیت تین امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ این ٹی اے کے مطابق این سی ای ٹی کا امتحان اب 10 جولائی کو کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی مشترکہ نیٹ-یوجی سی-سی ایس آئی آر کا ملتوی امتحان اب 25 سے 27 جولائی تک سی بی ٹی موڈ میں لیا جائے گا، جبکہ یوجی سی-نیٹ کا امتحان 21 اگست سے 4 ستمبر تک سی بی ٹی موڈ میں لیا جائے گا۔
یو جی سی انڈیا نے ہفتہ کو ایکس پر این ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پوسٹ کیا-” یوجی سی -نیٹ جون 2024 سائیکل 21 اگست سے 04 ستمبر 2024 کے درمیان منعقد کی جائے گی۔ امتحان کمپیوٹر پر مبنی ہوگا۔
مشترکہ نیٹ -یوجی سی-سی ایس آئی آراور این سی ای ٹی 2024 کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ این ٹی اے کی ویب سائٹ https://nta.sc.in پر مکمل معلومات حاصل کریں۔