ایشیاء

سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان کادورہ پاکستان ملتوی کردیاگیاہے۔ آج یہاں یہ بات بتائی۔ قبل ازیں ان کے19مئی کواسلام آباد پہونچنے کی توقع تھی لیکن نامعلوم وجوہات کے باعث سعودی ولیعہد کے دورہ کو موخر کردیا گیاہے۔

اسلام آباد: سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان کادورہ پاکستان ملتوی کردیاگیاہے۔ آج یہاں یہ بات بتائی۔ قبل ازیں ان کے19مئی کواسلام آباد پہونچنے کی توقع تھی لیکن نامعلوم وجوہات کے باعث سعودی ولیعہد کے دورہ کو موخر کردیا گیاہے۔ یہ بات جیو نیوز نے بتائی۔

متعلقہ خبریں
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی

ادارہ نے مزید بتایاہے کہ پرنس محمد بن سلمان پاکستان کا دوروزہ دورہ کرنے والے تھے۔ پرنس کے دورہ کے تعلق سے وزارت خارجہ ترجمان ممتاززہرہ بلوچ نے وضاحت کی کہ اسلام آباد اور ریاض کے درمیان شیڈول مرتب کئے جانے کے بعد دورہ کی تفصیلات سے واقف کروایاجائے گا۔

ممتاز زہرہ بلوچ کو اعتماد ہے کہ پرنس عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے کیونکہ ہم ان کے دورہ کے لئے بے چین ہیں۔

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تجارت اور سفارتی امور کاجائزہ لینے کے بعد اعلیٰ سطحی دورہ کا امکان ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے مارچ میں سلطنت کا دورہ کیاتھا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی ثقافتی اور دفاع سے متعلق گہرے تعلقات ہیں۔

a3w
a3w