دہلی

جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات: چیف الیکشن کمشنر

لوک سبھا الیکشن میں جموں وکشمیر میں رائے دہی کے بہتر تناسب سے حوصلہ پاکر الیکشن کمیشن ”بہت جلد“ مرکزی زیرانتظام علاقہ میں اسمبلی انتخابات کا عمل شروع کرے گا۔

نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن میں جموں وکشمیر میں رائے دہی کے بہتر تناسب سے حوصلہ پاکر الیکشن کمیشن ”بہت جلد“ مرکزی زیرانتظام علاقہ میں اسمبلی انتخابات کا عمل شروع کرے گا۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
فلم ”رضاکار“ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، نفرت بڑھنے کا خدشہ
لالچ سے پاک لوک سبھا انتخابات کو یقینی بنانے کی کوشش: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ہفتہ کے دن یہ بات کہی۔ انہوں نے پی ٹی آئی ویڈیوز سے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام اپنی حکومت کے مستحق ہیں۔

جموں وکشمیر کے مختلف حلقوں میں رائے دہی کے تناسب کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں وہاں پارلیمانی الیکشن میں لوگوں کے حصہ لینے سے حوصلہ ملا ہے۔ اچھا لگا کہ نوجوان‘ بزرگ اور عورتیں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکلے۔ جمہوریت کی جڑیں مزید مستحکم ہورہی ہیں‘ لوگ حصہ لے رہے ہیں۔

وہ اپنی حکومت کے حقدار ہیں۔ ہم الیکشن کا عمل بہت جلد شروع کردیں گے۔ مارچ میں لوک سبھا الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے راجیو کمار نے کہا تھا کہ اسمبلی اور پارلیمانی الیکشن کا بہ یک وقت انعقاد لاجسٹک اور سیکوریٹی وجوہات پر قابل ِ عمل نہیں ہے۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن جب بھی ہو وہ اگست 2019میں دفعہ 370 کی برخاستگی اور جموں وکشمیر کو 2 مرکزی زیرانتظام علاقوں میں بانٹے جانے کے بعد پہلا الیکشن ہوگا۔ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن عام طورپر ایک ماہ کی مشق ہوتا ہے۔

حلقوں کی ازسرنو حدبندی کے بعد اسمبلی نشستیں 83 سے بڑھ کر 90 ہوگئی ہیں۔ ان میں وہ نشستیں شامل نہیں ہیں جو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے لئے مختص ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن 30 ستمبر تک کرادیا جائے۔

a3w
a3w